اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے آج صبح فقہ کے درس خارج کے دوران حضرت ولی عصر امام زمانہ(ع) کی آغاز امامت کے روز کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ امامت کا بارہواں ستارہ حضرت امام مھدی (عج) وہ ذات ہیں دنیا جن کی انتظار میں ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جب تک وہ نہیں آئیں گے دنیا عدل و انصاف کی تشنہ رہے گی۔انہوں نے مزید کہا: بہت ساروں نے یہ دعویٰ کیا کہ ہمارے قوانین دنیا کے لیے عدل و انصاف کا تحفہ لا سکتے ہیں اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور حقوق انسانی کا پرچار کرنے والے ادارے سب نے عدل و انصاف کے قیام کا دعوی تو کیا لیکن عملی طور پر بجائے عدالت کے ظلم و جور کو ہی دنیا میں پھیلایا۔اس مرجع تقلید نے مزید واضح کیا: آج سب ظلم و ستم سے تھک چکے ہیں اور ایک مصلح رہبر کی تلاش میں ہیں ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی شب و روز کی نمازوں میں اس مصلح جہانی کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا کریں جتنی دعا زیادہ ہو گی اتنا استجابت کا احتمال زیادہ ہو گا۔آیت اللہ مکارم شیرازی نے آخر میں اس عظیم عید کی مناسبت سے دوبارہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ہم نے اس دن کی عیدی کے طور پر طلاب کے شہریہ میں کچھ اضافہ کیا ہے اور امید ہے کہ خداوند عالم اس دن کو ہم سب پر مبارک قرار دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495052
قم کے مرجع تقلید نے کہا کہ حضرت امام مھدی (عج) وہ ذات ہیں دنیا جن کی انتظار میں ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جب تک وہ نہیں آئیں گے دنیا عدل و انصاف کی تشنہ رہے گی۔